ہارون آباد

ہارون آباد: سینئر صحافی محمد سعید ضیاءرامےانتقال کر گئے،مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاوں میں ادا کی گئی

ہارون آباد (نمائندہ عکس آن لائن) معروف سینئر صحافی محمد سعید ضیاءرامے جنرل سیکرٹری انجمن صحافیاں وپریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد انتقال کر گئے ، مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاوں 128سکس آر بنگلہ یتیم والہ میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں سیاسی ومذہبی اور کاروباری شخصیات، صحافی برادری ، وکلاءبرادری سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، ان کی وفات پر سیاسی و مذہبی اور کاروباری شخصیات ،صحافی برادری ، وکلا ءبرادری سمیت دوست احباب ودیگر نے بڑی تعداد نے انکے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں