ہارون آبادتھانہ سٹی پولیس

ہارون آبادتھانہ سٹی پولیس کی جواریوں کیخلاف کریک ڈاﺅن،15 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار

ہارون آباد(نمائدہ عکس آن لائن)ہارون آبادتھانہ سٹی پولیس کی جواریوں کیخلاف کریک ڈاﺅن ،جواءکھیلتے ہوئے 15 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار، موبائل فونز ، تاش اور داﺅ پر لگی 78ہزار سے زائد رقم برآمد ، مقدمات درج ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر قدوس بیگ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون آباد ابصار حسین کی سربراہی میں سب انسپکٹر محمد اکرم شاکر ASIنے مخبر کی اطلاع پر چک نمبر72/4-Rمیں کاروائی کرتے ہوئے زیر تعمیر مکان سے شہباز ، معروف ، اختر علی ، رضا حسین ، محمد سلیم ، محمد عتیق ، محمد اشتیاق ، ناظم حسین ، نثار احمد ، ماجد محمود اور سہیل رشید 11جواریوں کوبذریعہ تاش و لڈو دانہ جواءکھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

اور موقع سے تاش کے پتے ،موبائل فونز اور جواءپر لگی رقم 78160روپے بھی برآمد کرلی گئی۔اسی طرح دوسری کاروائی میں ذاکر شبیر ASIنے مخبر کی اطلاع پر گودی بائی پاس روڈ ایڈ مور پٹرول پمپ کے سامنے ریلوے گرا¶نڈ جگی کے پاس سے بذریعہ لڈو دانہ جواءکھیلنے میں مصروف ساجد وغیرہ4ملزمان کو گرفتار کرلیا اور جواءپر لگی رقم بھی برآمد کرلی۔گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں