ذخیرہ اندوزی

ہارون آباد، ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑی کاروائی ،تھیلوں سے بھرا گودام سیل .

ہارون آباد (نمائندہ عکس آن لائن) ہارون آباد انتظامیہ کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑی کاروائی ، قمر پورہ گودی روڈ پر فیکٹری میں چاول کے ذخیرہ کئے گئے.

20ہزار تھیلوں سے بھرا گودام سیل کردیا ،

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چودھری محمد طیّب نے حساس ادارے کی نشاندہی پر پولیس کے ہمراہ قمر پورہ گودی میں شبیر احمد اعوان کی صمد رائس فیکٹری میں چھاپہ مارا ،

جہاں پر گودام میں 20ہزار تھیلے چاول کے ذخیرہ کئے گئے تھے ، جس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گودام کو سیل کردیا ،

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیّب کا کہنا تھا کہ نا جائز منافع خوری اور ذخیرہ ندوزی کرنےوالے کسی نرمی کے مستحق نہیں ،

منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی ، اشیائے خوردو نوش کی طے شدہ قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ،

عام آدمی کو مقرر کردہ قیمتوں پر اشیائے ضروریات کی فراہمی کے لیے ہر ضروری اقدام ا ٹھایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں