اسلام آباد ہائی کورٹ

ہائی کورٹ کا سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر نوٹس ، دوجنوری تک جواب طلب

اسلام آباد (عکس آن لائن) ہائی کورٹ نے متنازعہ ٹوئٹ کیس میں سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کر تے ہوئے دو جنوری تک جواب طلب کرلیا۔ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاق سے دو جنوری تک جواب طلب کرلیا ۔

دور ان سماعت بابر اعوان کی جانب سے دلائل دیئے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ اعظم سواتی کیخلاف مقدمے میں پانچ میں سے تین دفعات قابل ضمانت ہیں۔ بعد ازاں کیس کی سماعت دو جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں