اسلام آباد ہائی کورٹ

ہائی کورٹ نے شہباز گل کی درخواست میں سپیشل پراسیکیوٹر کو فوری کام سے روکنے کی استدعا مسترد کر دی

اسلام آباد (عکس آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سپیشل پراسیکیوٹر تعیناتی کے خلاف شہباز گل کی درخواست میں سپیشل پراسیکیوٹر کو فوری کام سے روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ابھی تو ٹرائل شروع ہی نہیں ہوا آپ کی درخواست جلدی سن کر فیصلہ کریں گے،مختصر تاریخ رکھ رہے ہیں جلدی سن کر فیصلہ کریں گے۔

جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران علیم عباسی ایڈووکیٹ نے کہاکہ کمشنر کی طرف سے سفارش گئی وزارت داخلہ نے تعیناتی کے ہے،ملزم کا حق ہیوہ اپنا وکیل کرے لیکن اپنی مرضی کا پراسیکوٹر نہیں لے سکتا، اسلام آباد انتظامیہ اور وفاقی حکومت کی جانب سے تعینات کردہ پراسیکوٹر ہے،عدالت نے کہاکہ درخواست گزار کا کہنا ہے جہاں حکومت کے ایشوز ہیں وہاں آپ پرائیویٹ وکیل نہیں کر سکتے،اس موقع پر شہباز گل کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت سپیشل پراسیکیوٹر کو عارضی طور پر کام سے روک دے، چیف جسٹس نے کہاکہ ٹرائل تو ابھی شروع ہی نہیں ہوا تب شروع ہو گا جب چارج فریم ہو گا عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں