رانا ثنا اللہ

ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ رانا ثنا اللہ اور خواجہ آصف کی درخواستوں پرکل سماعت کریگا

لاہور(عکس آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ مسلم لیگ (ن) کے صدر رانا ثنا اللہ کی جانب سے نیب کے نوٹسز کالعدم قرار دینے کی درخواست پر کل منگل کو سماعت کر ے گا ۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں(ن)لیگ کے رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر بھی منگلکے روز سماعت ہو گی۔ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں