سی سی پی او

ہائیکورٹ کاسی سی پی او کو ٹرائل کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ملزم کیخلاف جعلی چیک کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

لاہور( عکس آں لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او کو ٹرائل کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ملزم میاں عثمان کے خلاف جعلی چیک کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کاپی پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی نے محمد نواز کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اس نے ملزم میاں عثمان کو پلاٹ فروخت کیا ،ملزم نے اسے 30لاکھ روپے کا چیک دیا جو کیش نہ ہو سکا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے تھانہ نشتر کالونی کو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا لیکن اس کے باوجود پولیس عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کر رہی ۔استدعا ہے کہ عدالت پولیس کو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔فاضل عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پولیس عدالتی احکامات کی تعمیل کرنے کی پابند ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں