لاہور ہائیکورٹ

ہائیکورٹ نے انتخابی مہم چلانے کی اجازت کیلئے درخواست پر حکومت سے جواب طلب کر لیا

لاہور ( عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت کیلئے درخواست پر وفاق و صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے انتخابی مہم کے دوران رکاوٹوں کے خلاف زمان خان وردگ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عام انتخابات کے موقع پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ناجائز تنگ اور ہراساں کیا جا رہا ہے،

الیکشن مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ناجائز تنگ اور ہراساں کرنے سے روکے، لاہور ہائی کورٹ امیدواروں کو الیکشن مہم چلانے کی اجازت دے۔عدالت نے معاملے پر وفاق اور صوبائی حکومتوں سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا،

سرکاری وکلا نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت طلب کی۔بعدازاں عدالت نے سرکاری وکلا کی استدعا منظور کر لی اور جواب داخل کرانے کی مہلت دیتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں