اداکارہ ثنا

گھر عورت کی محبت سے بنتا ہے ، عورت چاہے تو اپنے گھر کو جنت بنا سکتی ہے’ ثنا

لاہور (عکس آن لائن) نامور اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ گھر عورت کی محبت سے بنتا ہے ، عورت چاہے تو اپنے گھر کو جنت بنا سکتی ہے ، بیوی اچھی ہونے کے ساتھ شوہر کا اچھا ہونا بھی ضروری ہے تب ہی کامیاب ازدواجی زندگی ممکن ہو سکتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ جب بچے ہو جائیں تو سب کام پیچھے چلے جاتے ہیں اور بچے ترجیح ہوتے ہیں ۔ بچے ہمارا اثاثہ ہیں اور اگر ہم ان پر توجہ نہ دے سکیں تو زندگی کا کوئی فائدہ نہیں ۔ ثناء نے کہا کہ ہر کام میں اپنے شوہر سے مشاورت کرتی ہوں اور ان کی بات کو اہمیت دیتی ہوں اور میرے شوہر بھی ایسا ہی کرتے ہیں اور ایک دوسرے کوا ہمیت دے کر ہی کامیاب زندگی گزاری جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں