گینگ کا رکن گرفتار

گگو منڈی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بین الا ضلاعی گینگ کا رکن گرفتار

گگو منڈی(نمائندہ عکس آن لائن) ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بین الا ضلاعی گینگ کا رکن گرفتار مال مسروقہ ،

نقدی اور اسلحہ برآ مد ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدائت پر جاری جرائم پیشہ عناصر

کے خلاف مہم کے سلسلہ میں ایس ایچ او گگو منڈی ارشد عباس اور ان کی ٹیم نے ڈکیتی کی وارداتوں میں

ملوث بین الا ضلا عی ڈکیت گینگ کے اہم رکن علی رضا عرف کالا ولد محمد حنیف کو گرفتار کر کے ڈیڑھ

تولہ سونا 45ہزار روپے نقدی اور دیگر سامان اور پستول30بور بلا لائسنس برآ مد کر لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں