شادی کا بھیانک انجام

گگو منڈی،سسرالیوں نے چار بچوں کی ماں کو مبینہ تشدد کر کے ہلاک کر دیا

گگو منڈی(نمائندہ عکس آن لائن) وٹہ سٹہ کی شادی کا بھیانک انجام سسرالیوں نے چار بچوں کی ماں کو مبینہ

تشدد کر کے ہلاک کر دیا، سب انسپکٹر ارشاد سکھیرا نے بھاری رشوت لے کر مقدمہ خارج کر دیا .

متوفیہ کے ورثا کا الزام انصاف فراہم کرنے کی اپیل تفصیلات کے مطابق چک نمبر367 ای بی کے محمد امیر

اور اس کے بیٹے ارشاد نے صحافیوں کو بتایا کہ ارشاد احمد اور اس کی بہن زرینہ بی بی کی شادی

وٹہ سٹہ کے تحت چک نمبر197۔ای بی کے رہائشی زبیدہ بی بی اور مشتاق کے ساتھ 2004میں ہوئی.

کچھ عرصہ بعد ارشاد کی بیوی زبیدہ فوت ہو گئی جس کے بعد زرینہ بی بی کے سسرالی

اور اس کا شوہر مشتاق نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا شروع کر دیا.

اور اسے گھر سے نکلنے کے لیے مجبور کرنے لگے لیکن زرینہ بی بی نے اپنے بچوں کی وجہ سے گھر نہ چھوڑا

مورخہ 27مارچ 2020کو محمد اصغر ،محمد زمان ،اقبال ،مشتاق وغیرہ نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا .

جس کے نتیجہ میں وہ دم توڑ گئی ملزمان نے ہمیں اگلے روز فون پر زرینہ بی بی کی وفات کی اطلاع دی.

متوفیہ کے سر گردن اور جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کے نشانات دیکھ کر ہمیں شک گزرا ،

کہ اس کی موت طبعی نہیں بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے جس پر ہم نے پولیس اسٹیشن گگو منڈی میں درخواست دی

اور مقدمہ نمبر 229/2020بجرم302درج ہوا،لیکن سب انسپکٹر ارشاد سکھیرا نے ملزمان سے بھاری رشوت لے کر

مقدمہ خارج کر دیا .جو سرا سر ظلم اور نا انصافی ہے اس موقع پر موجود زرینہ بی بی کے ورثا محمد ظفر ،

اللہ دتہ ،محمد صدیق ،منظور ،باہو ،زاہد ،لشکر علی ،عارف، گل شیراور دیگر نے

پولیس اور ملزمان کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان وزیر اعلیٰ پنجاب ،

آئی جی پنجاب اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار

اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں