تر جمان پنجاب حکومت

گڑھی خدابخش میں اپوزیشن کا شو فلا پ رہا ‘تر جمان پنجاب حکومت

لاہور (عکس آن لائن)تر جمان پنجاب حکومت، چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ گڑھی خدابخش میں اپوزیشن کا شو فلا پ رہا ،پی پی کو اپنے ہی گھر کے لو گو ں نے مسترد کر کے ثا بت کر دیا کہ اب سندھی عوام مزیدیرغمال نہیں بنے گی، چا بی والی اپوز یشن کی چابی ختم ہو چکی سندھی کی عوام نے ” پی پی چا بی شو” مسترد کر دیا۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ بلو رانی اور راجکماری کی سیاست کاخا تمہ ہوچکاہے گلی محلو ں میں” سرکس” لگا کر عوام کو اکٹھا کرنے والی سیاست دم تو ڑ چکی ہے ،عوام پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کو دو بارہ اقتدا ر میں نہیں دیکھنا چاہتے ،پی ڈی ایم کے جلسو ں میں لو گ صر ف” شغل میلہ ”کیلئے شرکت کرتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ گڑھی خدا بخش میں پیپلز پار ٹی کا شو فلا پ رہا سندھ کی عوام نے پیپلز پا رٹی کو خداحا فظ کہہ دیا ہے۔حکومت کیخلا ف بننے والے اتحاد کی معیاد اب پوری ہو نے والی ہے، ان شا ء اللہ 2021 میںسب اتحاد ایک دوسرے کے پو ل کھو لتے نظر آ ئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں