گورنر سندھ کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا گوٹھ ریگولرائزیشن کمیٹی ختم کرنے کیلئے وزیراعلی سندھ کو خط

کراچی (عکس آن لائن ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گوٹھوں کو ریگولرائز کرنے کے معاملے پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا، ایم کیو ایم سمیت جماعت اسلامی کو تحفظات ہیں ریگولرائزیشن کمیٹی کو ختم کرکے اس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خط میں لکھا گوٹھوں کو ریگولرائز کرنے کیلئے جو کمیٹی بنائی گئی ہے اس میں تمام تر جماعتوں کا ہونا ضروری ہے، این جی اوز کو بھی اس پر تحفظات ہیں، زمینوں پر قبضے کے حوالے سے بدعنوانی کے دروازے مثر طریقے سے بند کرنے کی ضرورت ہے۔ گورنر سندھ نے لکھا کہ میں سمجھتا ہوں بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا زمینوں پر قبضے کیخلاف ہیں، کمیٹی کا قیام شفاف طریقے سے ہونا چاہئے، جب کمیٹی پر تحفظات ہوں تو کیسے یہ معاملہ شفاف ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں کچی آبادی اور گوٹھ آباد کے قوانین دھوکہ دہی، جعلسازی اور بدعنوانی کا ذریعہ رہے ہیں یہ عمل نجی یا سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی ترغیب دیتا ہے اور پھر مستقبل میں ایسی زمین کو باقاعدہ ریگولرائز کردیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں