گورنر سندھ

گورنر سندھ کا عید کے بعد سرجانی میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کا اعلان

کراچی(عکس آن لائن ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عید کے بعد سرجانی ٹان میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا اعلان کردیا۔ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بارہویں سحری کرنے پہنچے جہاں عوام کی بڑی تعداد نے انہیں اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کو وارننگ دے رہا ہوں کہ اپنا بوریا بستر گول کر لیں، عید کے بعد سرجانی ٹاون میں قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور آپریشن کیا جائے گا جس کی نگرانی میں خود کروں گا۔ اس سے قبل کامران ٹیسوری کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ گورنر ہاوس سندھ میں چاند رات کو خواتین کے لیے مفت مہندی لگانے کا انتظام کیا جائے گا۔

اب اس حوالے سے انہوں نے کہا خواتین کے لیے مفت مہندی لگانے کے انتظام پر بعض لوگوں کو اعتراض ہے، اعتراض کرنے والے سن لیں خواتین کو چوڑیاں بھی دی جائیں گی۔ گورنر سندھ نے بتایا کہ گورنر ہاس میں ہونے والی عوامی افطار میں میں عوام کے لیے خود پکوڑے تل رہا ہوں، تنقید کرنے والے کسی حال میں خوش نہیں رہ سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں