صحافت

گوجرانوالہ: صحافت ایک مقدس ترین پیشہ ہے صحافت کو عبادت سمجھ کر کیا جائے، افتخار علی بٹ

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن)پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر افتخار علی بٹ نے ”نمائندہ عکس“ سے اپنے خیالا ت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مقدس ترین پیشہ ہے صحافت کو عبادت سمجھ کر کیا جائے صحافی کی آنکھ جو دیکھے و لکھے معاشرتی برائیوں کے خلاف صحافیوں کو کلمہ حق بلند کرتے رہنا چاہیے

انہوں نے کہا کہ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن آف پاکستان کے پلیٹ فارم پرگوجرانوالہ بھر کے صحافی متحد ہیں صحافیوں کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتے رہیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ زرد صحافت کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی صاف ستھری صحافت کو فروغ دینا ہو گا پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن اس سلسلہ میں ضلع بھر میں اپنا بھر پور کردار ادا کرر ہا ہے صحافیوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پرنٹ میڈیا اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں