گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن) میرج ہالز اور مارکی ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر چیمبر آف کامرس میاں عمر
سلیم سے ملاقات صدر میرج ہال ایسوسی ایشن سرفراز بسراءکی قیادت میں آئے وفد نے صدر چیمبر سے کہا،
کہ شادی ہالز اور مارکی کی بندش سے اب تک ہزاروں افراد بے روزگار ہوچکے ہیں
اور نوبت فاقوں تک آن پہنچی ہے کرونا سے متاثرہ دیگر شعبوں کو تو کام کرنے کی اجازت دے دی گئی.
مگر میرج ہالز مالکان سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے جس کے تدارک کیلئے چیمبرانتظامیہ اپنا کردار
اداکرے ،صدر میرج ہال ایسوسی ایشن سرفراز بسراءنے کہا کہ میرج ہالز و مارکیز مسلسل بند رہنے سے اس سے
منسلک محنت کش تنگ آکرا ب خود کشیوں پر مجبور ہیںسوئی گیس،بجلی بلوں کے علاوہ دیگر ٹیکسزنے ذہنی
مریض بنا دیا ہے کاروبار چلے گا روزگار کا سلسلہ شروع ہوسکے گا اور بلوں وغیرہ کی ادائیگی بھی اسی صورت میں
ممکن ہے،انہوںنے کہا کہ میرج ہال مالکان کنسٹرکشن ،ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبوںکی طرح حکومت کو اربوں
کا ٹیکس ادا کرتے ہیںمگر اس کے باوجو د تمام انڈسٹریوں اور شعبہ جات کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی مگر
میرج ہال انڈسٹری سے سوتیلی ماں جیسا سلوک سمجھ سے بالاتر ہے سرفراز بسراءنے کہا کہ ہم حکومتی ایس او پیز
پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں چیمبر انتظامیہ شادی ہالز پر بندش کے خاتمہ کیلئے ہمارا ساتھ دے۔وفد
میںجنرل سیکرٹری میاں عامر،سینئر نائب صدر ارشد محمود بٹ ،انفارمیشن سیکرٹری محمد جبران ثاقب ،
میاں عدیل ،رانا نصیر، آصف متین ،ماجد صدیقی ،حافظ مقصود او ر ملک رضوان شامل تھے ۔
صدر چیمبر میاں عمر سلیم نے وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا،
کہ گوجرانوالہ چیمبر میرج ہال ایسوسی ایشن کے ساتھ ہے.
اور ہر فورم پر میرج ہال مالکان کیساتھ تعاو ن جاری رہے گا۔
بعد ازاں میرج ہالز ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔