خلیل الرحمان قمر

گندگی کو عورت کے رائٹس نہیں کہہ سکتا، خلیل الرحمان قمر

کراچی (عکس آن لائن) معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کے بارے میں مجھ سے زیادہ کوئی نہیں بولتا لیکن گندگی کو عورت کے رائٹس نہیں کہہ سکتا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں اپنی فیلڈ کو صرف انٹرٹینمنٹ نہیں بلکہ یونیورسٹی کہتا ہوں کیونکہ لوگوں کی تربیت کی ذمہ داری ہمارے کندھوں پر ہوتی ہے۔ ہم نے زندگی کے بے شمار سبق یونیورسٹی یا والدین کے بجائے فلموں اور ڈراموں سے سیکھے ہیں۔

خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں مرد کو مانتا ہی نہیں کیونکہ معاشرہ عورت چلاتی ہے۔ مرد دو نمبر ہوتے ہیں جبکہ حیا اور وفا صرف عورت کے پاس ہوتی ہے۔ دو ٹکے کی لڑکی کا جملہ تمام خواتین نہیں صرف ایک مخصوص لڑکی کیلئے تھا۔ عورت رائٹس کا مطلب فیمینزم ہے تو مجھ سے بڑا فیمنسٹ کوئی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں