ڈاکٹر شاہد صد یق

گلگت بلتستان کی عوام بھی کر پٹ ما فیا کو مسترد کر دیگی’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور(عکس آن لائن ) مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کی عوام بھی کر پٹ ما فیا کو مسترد کر دے گی،اپوز یشن کو گلگت بلتستان سے بھی ا پنی شکست نظر آ رہی ہے ان کی چیخ و پکار سے عوام محضو ض ہو رہی ہے،پیپلز پار ٹی کے ” سبسڈی چیئر مین” وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے اپنا گر یبان جھانکیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بلاو ل صاحب حکومت نے جمہوری احتجاج کو کبھی نہیں روکابلکہ پی ٹی آئی حکومت نے کر پٹ ما فیا کا ہر راستہ ضرور بند کردیا ہے، عوام کو ”بھیڑ بکریا ں” سمجھ کر قومی خزانہ لو ٹنے والو ں کو عوام بھی ہمیشہ کیلئے مسترد کر چکی ہے گلگت بلتستان کی عوام بھی تحریک انصاف پراعتماد کی مہر لگا کر اپوز یشن کی سیا ست کاجنازہ نکا ل دے گی۔

انہو ں نے کہاکہ بلاول گلگت بلتستان میں بڑی بڑی با تیں کر کے عوام کو بے و قو ف نہیں سکتا عوام کو اچھی طرح معلوم ہے کہ کئی دہا ئیو ں سے سند ھ پر حکمرانی کرنے والی پیپلز پارٹی سندھی کی عوام کو بنیاد سہو لیا ت نہیں دے سکی۔

گلگت بلتستان میں اپوز یشن جماعتو ں کو بد تر ین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا جب کہ تحریک انصا ف گلگت بلتستان انتخا با ت میں وا ضح بر تر ی سے ووٹ حا صل کر کے بڑ ی جماعت ثا بت ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں