سائرہ نسیم

گلوکاری کی باریکیوں کو سمجھنے کے لئے سالوں لگ جاتے ہیں ‘ سائرہ نسیم

لاہور(عکس آن لا ئن)نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ آج کل جو سوشل میڈیا پر آجائے وہی گلوکار بن جاتا ہے لیکن حقیقت میں گلوکاری انتہائی مشکل کام ہے ،موسیقی کی باریکیوں کو سمجھنے کے لئے سالوںلگ جاتے ہیں تب جا کر کوئی گلوکار اس پر دسترس حاصل کرتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میںسائرہ نسیم نے کہا کہ میں ہر موقع پر یہ کہتی ہوں کہ موسیقی ہرگز پارٹ ٹائم کام نہیں ہے کہ جب چاہا اٹھ کر گا لیا بلکہ اس کے لئے وقت دینا پڑتا ہے ۔ گلوکاری سیکھنے کے لئے اوراپنی آوازمیں پختگی لانے کے لئے گھنٹوں ریاضت درکار ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گاتو ہر کوئی لیتا ہے حقیقت میں گلوکاری کرنا انتہائی مشکل کام ہے اور جو لوگ موسیقی کو سمجھتے ہیں وہ اس سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ آج تک جتنابھی کام کیا ہے اس میں معیار میں کمی نہیں آنے دی اور جب تک گاتی رہوں گی یہ سلسلہ برقراررہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں