شیری رحمن

گلوبل وارمننگ پاکستان میں شدید گرمی، ہیٹ ویوز اور دیگر ماحولیاتی بحرانوں کا سبب بنتی رہے گی، شیری رحمان

ڈیووس (عکس آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ گلوبل وارمننگ پاکستان میں شدید گرمی، ہیٹ ویوز اور دیگر ماحولیاتی بحرانوں کا سبب بنتی رہے گی۔ورلڈ اکنامک فورم کے دوران شیری رحمان نے پاکستان پویلین میں شرکاء کو لیونگ انڈس منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ گلوبل وارمننگ پاکستان میں شدید گرمی، ہیٹ ویوز اور دیگر ماحولیاتی بحرانوں کا سبب بنتی رہے گی۔

شیری رحمان نے کہاکہ ہم عالمی آلودگی کے اخراج میں 1 فیصد سے بھی کم حصہ دار ہیں، اس کے باوجود ہم ماحولیاتی تبدیلی کا گرائونڈ زیرو بن چکے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں 2025 تک شدید خشک سالی کا سامنا ہوگا، ہمیں ان ماحولیاتی اثرات کو روکنے کیلئے ملک کے اندر موافقت کے منصوبوں کا آغاز اور ان پر عمل کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اس حوالے سے وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے لیونگ انڈس منصوبے کا آغاز کیا ہے، لیونگ انڈس موافقت کے منصوبوں کا محور ثابت ہوگا۔شیری رحمن نے کہاکہ منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، یہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دریائے سندھ ملک کی لائف لائین ہے، ہماری 80 فیصد زراعت دریائے سندھ سے جڑی ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آلودگی، گلیشیر پگھلنے، سیلاب اور تجاوزات کی وجہ سے دریائے سندھ شدید متاثر ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ لیونگ انڈس منصوبے میں دریائے سندھ کے تحفظ اور تعمیر نو کیلئے 25 اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ 25 میں سے 15 کلیدی اقدامات سیلاب کی تباہ کاریوں کو روکنے متعلق ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دریائے سندھ کے تحفظ اور مستقبل میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے یہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ تمام شراکت داروں کو لیونگ انڈس منصوبے کے ذریعے دریائے سندھ کے تحفظ اور تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں