گلاب کے پودوں

گلاب کے پودوں کو 4 سے 5روز کے وقفہ کے بعد پانی کی پھوار کا سپرے کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن) گلاب کے پودوں کو گرمی اور مختلف کیڑوں کے حملے سے بچانے کیلئے 4 سے 5روز کے وقفہ کے بعد پانی کی پھوار کا سپرے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ گلاب کے پودوں پر ماہ جون و جولائی کے دوران جوں کا حملہ روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدر آمد کی بھی ضرورت ہے۔

ماہرین زراعت نے بتا یا کہ ماہ جون و جولائی کے دوران موسم گرما کا درجہ حرارت بڑھنے سے گلاب کے پودوں پر جوں کے حملے کا خدشہ رہتا ہے جس سے پھولوں کی نشو ونما رک جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جوں کے حملے سے بچا کیلئے ضروری ہے کہ گلاب کے پودوں اور پھولوں پر 4سے 5روز کے وقفہ کے بعد پانی کی پھوار کا سپرے کیا جائے۔انہوں نے بتا یاکہ اگر اس دوران کچھ پھول یا شاخیں خشک ہو جائیں تو انہیں کاٹ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 7دن کے وقفہ سے آبپاشی کا سلسلہ جاری رکھنے کے مفید اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وتر آنے پر گوڈی کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے اور اگر اس دوران فصل میں کوئی جڑی بوٹیاں نظر آئیں تو انہیں بھی نکا ل باہر کرنا چاہیے تاکہ دیگر پودے متاثر نہ ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں