گلاب کی فصل

گلاب کی فصل پر جوؤں کا حملہ ہو سکتاہے ، کاشتکار تدارک کیلئے بروقت اقدامات کریں

فیصل آباد (عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے کہا کہ گلاب کے کاشتکار فصل پر جوؤں کے حملہ کے

تدارک کیلئے بروقت اقدامات کریں ۔ انہوں نے بتایاکہ موسم گرما کے دوران گلاب کی فصل پر

خصوصی توجہ دینی چاہیے کیونکہ ماہ جولائی کے اختتام اور ماہ اگست کے ابتدائی ایام میں درجہ حرارت

بڑھنے سے گلاب کی فصل پر جوؤں کا حملہ ہو سکتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار اس حملے کو کنٹرول

کرنے کیلئے 4سے 5دن کے وقفہ سے گلاب کی فصل پر پانی کا سپرے کریں تاکہ جوؤں کے

حملے کو روکنا ممکن ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں