چاول کی برآمدات

گزشتہ مالی سال 2020ء کے دوران چاول کی برآمدات میں 5 فیصد سے زیادہ اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) گزشتہ مالی سال 2020ء کے دوران چاول کی برآمدات میں 5 فیصد سے زیادہ اضافہ

ہوا ہے۔ دوران سال 2.1 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ

مالی سال میں چاول کی برآمدات سے 2.175 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ مالی سال 2019ء میں برآمدات

کا حجم 2.069 ارب ڈالر رہا تھا۔ اس طرح مالی سال 2019ء کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2020ء کے دوران

چاول کی قومی برآمدات میں 106 ملین ڈالر یعنی 5.12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بالحاظ

وزن برآمدات 1.12 فیصد اضافہ سے 4.12 ملین ٹن کے مقابلہ میں 4.166 ملین تک بڑھی ہیں۔ چاول کے

برآمدکنندگان کی تنظیم (ریپ) کے حکام نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اقتصادی سست روی اور کووڈ۔19 کی

وبا کے دوران چاول کی برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں