ادارہ برائے شماریات

گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی درآمدات میں21.48 فیصد کمی

اسلام آباد(عکس آن لائن) گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی درآمدات میں21.48 فیصد کمی ہوئی

ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال 2020ء کے دوران

درآمدات کا حجم دو ارب 52کروڑ 94لاکھ 45ہزار ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ مالی سال 2019ء کے دوران

3ارب 22کروڑ 14لاکھ 16ہزار ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح مالی سال 2019ء کے مقابلہ میں

گذشتہ مالی سال 2020ء کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی درآمدات میں 69کروڑ 19لاکھ71ہزار ڈالر یعنی

21.48فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی بی ایس کے مطابق اسی عرصہ کے دوران سینتھیٹک فائبر کی

درآمدات 26.99فیصد کمی سے 58کروڑ 53لاکھ 67ہزار ڈالر کے مقابلہ میں 42کروڑ 73لاکھ 94ہزار ڈالر

تک کم ہوگئیں۔ اسی طرح مالی سال 2019ء کے مقابلہ میں مالی سال 2020ء کے دوران سینتھٹیک اور

مصنوعی سلک کے دھاگہ کی درآمدات میں بھی 26.98فیصد کمی واقع ہوئی اور درآمدات کی مالیت

68کروڑ 96لاکھ 68ہزار ڈالر کے مقابلہ میں 50کروڑ 35لاکھ 71ہزار ڈالر تک کم ہوگئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں