قرض

گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے 16ارب94کروڑ ڈالر کا قرض لیاگیا

لاہور(عکس آن لائن)وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی سے جون تک 16 ارب 94 کروڑ ڈالر کا مجموعی قرضہ لیا گیا۔گزشتہ مالی سال2021- 22 میں 2 ارب ڈالر کے بانڈز کا اجرا ء ہوا، جولائی تا جون باہمی معاہدوں کے تحت 70کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔جولائی تا جون کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 4 ارب 82 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا جبکہ کمرشل بینکوں سے 4 ارب 86 کروڑ ڈالر سے زائد قرض حاصل کیا گیا۔

سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ کی مد میں وصول ہوئے اور گزشتہ مالی سال کے دوران 40کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔مختلف ممالک، ملٹی لیٹرل اداروں سے19کروڑ 86 لاکھ ڈالر کی گرانٹس ملیں۔ جولائی سے جون کے دوران امریکہ سے پاکستان کو 6کروڑ 98 لاکھ ڈالر قرض ملا۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو1 ارب 62 کروڑ ڈالر سے زائدقرض فراہم کیا، اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک سے پاکستان کو 1 ارب 32کروڑ ڈالر سے زائدقرض ملا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں