ویکسینیشن

گزشتہ روز عالمی وبا کورونا ویکسینیشن لگانے کا نیا ریکارڈ قائم، لاکھ 83ہزار افراد کی ویکسینیشن

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان میں گزشتہ روز عالمی وبا کورونا ویکسینیشن لگانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ الحمد اللّہ! گزشتہ روز ایک دن میں ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔

اسد عمر نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملک بھر میں 3 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔اْنہوں نے کہا کہ اب تک 70 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں ،رجسٹریشن کرانے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کے لیے 1کروڑ 16 لاکھ 63 ہزار افراد رجسٹر ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں