اسد عمر

گزشتہ روز تشویشناک حالت کے کورونا مریضوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا،اسد عمر

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کے تشویش ناک حالت والے مریضوں کی تعداد 3 ہزار 568 رہی جو کورونا کی وبا شروع ہونے کے بعد سے اب تک کا ریکارڈ اضافہ ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 3 ہزار 568 تھی، جب سے کورونا کی وباء شروع ہوئی ہے یہ شرح سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سختی عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔

اسد عمر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مہربانی کر کے کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں