گرے لسٹ

گرے لسٹ سے پاکستان کا نکلنا نیک شگون ہے، قوم کو مایوسی، معاشی ابتری سے نکال کر تعمیر، ترقی، خوشحالی کی طرف واپس لائیں گے، شہباز شریف

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے فیٹف کی وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی کی راہ ہموار ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرے لسٹ سے پاکستان کا نکلنا نیک شگون ہے، قوم کو مایوسی، معاشی ابتری سے نکال کر تعمیر، ترقی، خوشحالی کی طرف واپس لائیں گے۔ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے فیٹف کی وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی کی راہ ہموار ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر میں فیٹف ٹیم کے دورے کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم پاکستان کو مبارک ہو جس نے پاکستان کے لئے کامیاب کاوش کی۔وزیر اعظم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ٹیم کو یہ اہم کامیابی ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت کو فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کے عمل پر مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حاصل اس بڑی کامیابی پر آپ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں، آرمی چیف کے قائم کردہ کور سیل نے پاکستان کی اہم کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ گرے لسٹ سے پاکستان کا نکلنا نیک شگون ہے اور پاکستان کو مزید کامیابیاں ملیں گی، ان شااللہ۔انہوں نے کہا کہ گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کی کوشش کیلئے اسی ٹیم ورک، جذبے سے معیشت بحالی کیلئے بھی کام جاری ہے، قوم کو مایوسی، معاشی ابتری سے نکال کر تعمیر، ترقی، خوشحالی کی طرف واپس لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں