مکی

گرین شرٹس کو آسٹریلیا کیخلاف دفاعی کرکٹ کھیلنی ہو گی:مکی

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی ارتھر کا کہنا ہے کہ اگر گرین شرٹس کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو انہیں مثبت کرکٹ کھیلنی ہو گی۔ گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کینگروز کے خلاف مثبت انداز میں جارحانہ اور دفاعی کرکٹ کھیلنی ہو گی۔

مکی آتھر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں کپتان اظہر علی اور اسد شفیق اہم ہوں گے ، بابر اعظم جو اب تک لال گیند سے زیادہ کامیاب نہیں ہیں ان سے بھی بہت امیدیں ہیں اس کے علاوہ امام الحق، شان مسعود، حارث سہیل بھی اچھا کھیل پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سکور بورڈ پر رنز مسلسل لگانے ہوں گے۔ اس سیریز میں یاسر شاہ کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا کیونکہ پاکستان کے لئے سب سے زیادہ تشویش ناک شعبہ اس کا ناتجربہ کار باو¿لنگ یونٹ ہو گا۔ مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ٹیسٹ سیریز جیتنی ہے تو فیلڈنگ میں بھی بہتر پرفارمنس دکھانی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں