بازیاب

گجرات پولیس کا بروقت ایکشن،لالہ موسیٰ سے اغواءہونے والی کمسن بچیاں بازیاب

گجرات (نمائندہ عکس آن لائن) گجرات پولیس کا بروقت ایکشن ،لالہ موسیٰ سے اغواءہونے والی 2کمسن بچیوں کو

بازیاب کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق محمد طارق سکنہ چنوں بھوجہ نے تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس کو اطلاع دی ،

کہ اسکی دو کمسن بچیوں ‘ ثونیہ بعمر سات سال اور نور فجر بعمر 5سال کو ملزم ناصر عرف فوجی جس کا اس کے

گھر آنا جانا تھا نے اغواءکر لیا .جس پر پولیس نے فوری طور پر نامزد ملزم کے خلاف اغواءکا مقدمہ درج کرکے

ابتدائی تفتیش شروع کردی وقوعہ کی اطلاع ڈی پی او توصیف حیدر کو بھی دی گئی ،

جنہوں نے ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ ایس آئی وقار احمد کو اغواءکار کی جلد گرفتاری اور بچیوں کی بحفاظت

بازیابی کا خصوصی ٹاسک دیا ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے اپنی

پولیس ٹیم نے علاقہ میں خصوصی آپریشن شروع کردیا جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی بھی مدد حاصل کی گئی.

جس کے بعد مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کے بعد وقوعہ میں ملوث نامزد ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا .

جبکہ ملزم کے قبضہ سے اغواءکی گئی بچیوں کو بھی بخفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں