کے الیکٹرک

کے الیکٹرک کا آئی ٹی سسٹم چوتھے دن بھی بحال نہ ہو سکا، ہیکرزنے 38 ملین ڈالرز کی ڈیمانڈ کر دی

کراچی (عکس آن لائن ) کے الیکٹرک کا آئی ٹی سسٹم چوتھے دن بھی بحال نہ ہو سکا، چار روز گزر جانے کے باوجود بھی کے الیکٹرک کا آئی ٹی سیپ سسٹم تا حال ہیک ہے، ہیکرز نے کے الیکٹرک سے لاکھوں ڈالر طلب کر لئے اور 15ستمبر کی ڈیڈلائن بھی جاری کر دی۔
ہیکرز کا دعویٰ ہے کہ کے الیکٹرک کے صارفین سمیت بہت اہم ڈاکومنٹس بھی ہمارے پاس ہیں، کے الیکٹرک نے سائبر حملے کے توڑ کیلئے بین الاقوامی آئی ٹی سیکیورٹی ماہرین سے رابطہ کرلیا ہے۔
ہیکرز نے دھمکی دی کہ اگر کے الیکٹرک انتظامیہ نے15ستمبر تک ادائیگی نہ کی تومطالبے کی رقم دگنی کر دی جائے گی، ہیکرز نے کے الیکٹرک کا ڈیٹا واپس کرنے کیلئے 38 ملین ڈالرزکی رقم طلب کی ہے۔
کے الیکٹرک کو اس ہفتے کے آغاز میں سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا، ہیکرز نے کے الیکٹرک نیٹ ورک اور ڈیٹا کی واپسی کے پروگرام سافٹ ویر کے لیے رقم کی ڈیمانڈ کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں