قومی کرکٹ سکواڈ

کیویز کیخلاف سیزیز، شاہینوں کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا

لاہو (عکس آن لائن ) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ممکنہ قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی کرکٹ سکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔ ہوم سیریز کی وجہ سے 18 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیے جانے کی تجویز ہے تاہم قومی سکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے کپتان بابر اعظم اور قومی سلیکٹرز کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ قومی سکواڈ میں شامل ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، اعظم خان، شاداب خان، اسامہ میر اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نسیم شاہ، عماد وسیم، محمد عامر، زمان خان، عثمان خان، وسیم جونیئر، عرفان نیازی اور عباس آفریدی کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے جبکہ فخر زمان کے ہاتھ کی انجری کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں فاسٹ بالر حارث رف مکمل فٹ نہیں ہو سکے لیکن وہ ری ہیب جاری رکھیں گے، حارث رف پی ایس ایل کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں