بولنگ کا مظاہرہ

کیریبیئن پریمیر لیگ میں پاکستان کے سلمان ارشاد اور محمد عامر کا تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ

کولمبو (عکس آن لائن)کیریبیئن پریمیر لیگ میں پاکستان کے سلمان ارشاد اور محمد عامر نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا۔جمیکا تلاواز کی جانب سے کھیلنے والے سلمان ارشاد نے 27 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔سلمان نے پیٹریاٹس کے خلاف اسپیل کے پہلے ہی اوور میں 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

آزاد کشمیر کے سلمان ارشاد نے بھارتی بیٹر امباتی رائیڈو کے علاوہ آندرے فلیچر، جوشوا ڈی سلوا اور کوربن بوش کو آئوٹ کیا۔فاسٹ بولر سلمان ارشاد لاہور قلندرز پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی پراڈکٹ ہیں جبکہ گزشتہ پی ایس ایل میں انہوں نے پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی۔میچ میں جمیکا سے کھیلنے والے محمد عامر نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ پاکستان کے عماد وسیم نے بھی میچ میں ایک وکٹ حاصل کی۔شاندار پرفارمنس پر سلمان ارشاد مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں