صدر مملکت

کیرئیر میں کامیابی کے لیے اسکلز پر عبور بہت ضروری ہے ، صدر مملکت

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اگر طالب علم اپنے کیرئیر میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے بہت ضروری ہے کہ اسکلز پر عبور حاصل کیا جائے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کے لیے پیغام جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اسکلز پر بھی توجہ دینی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان جو تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو ان کو چاہیئے کے اسی شعبے میں تدریسی عمل کے ساتھ ساتھ فنی عمل کی طرف بھی جایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، انجینئرنگ سمیت بہت سے شعبوں میں بہت سے مواقع موجود ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان میں میڈیکل پروفیشن ہمیشہ رہیگا کیونکہ اس کا تعلق ہمدردی انسان اور انسان سے تعلق ہے جس میں نرسنگ کا پروفیشن بھی بہت اچھا ہے اور چونکہ یہ وہ پروفیشنز ہیں جن کا انسان سے انسانی تعلق ہے تو یہ دنیا میں کبھی بھی ختم نہیں ہوسکتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ آنے والے وقتوں میں روبوٹکس، ورچوئل ریائلٹی بھی شعبوں کی طرح سامنے آئیں گے لیکن یہ مواقوں کو کبھی نہیں کریں گے لیکن ان سب کے لئے ہنر کی تعلیم ہونا بہت ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں