مسرت جمشید

کیا پاکستان کو دیوالیہ کرنا رجیم چینج آپریشن کے مشن کا حصہ ہے؟’مسرت جمشید چیمہ

لاہور (عکس آن لائن) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بے روزگاری کا سیلاب آیا ہوا ہے اور ہمارے حکمران نیرو کی طرح بانسری بجا رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ ہر دن کوئی نئی صنعت یا کارخانہ بند ہو رہا ہے، بے روزگاری کا سیلاب آیا ہوا ہے اور ہمارے حکمران نیرو کی طرح بانسری بجا رہے ہیں، خوراک بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو رہی ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ کیا پاکستان کو دیوالیہ کرنا رجیم چینج آپریشن کے مشن کا حصہ ہے؟، پاکستانی عوام ملک کے ساتھ اس ظلم کو نہیں بھولیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں