اشنا شاہ

کیا برطانوی ملکہ کے ہار میں جڑا لاہوری ہیرا پاکستان میں محفوظ ہوتا ؟، اشنا شاہ

کراچی (عکس آن لائن) اداکارہ اشنا شاہ نے کہا کہ سامراج کی جانب سے چرائی گئی قیمتی اشیا ان کے پاس زیادہ محفوظ ہیں۔ اداکارہ اشنا شاہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب میں برطانوی ملکہ کمیلا کے ہار کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ملکہ کے ہار میں جڑا لاہوری ہیرا پاکستان میں ہوتا تو کیا محفوظ رہتا؟۔

اشنا شاہ نے کہا کہ بدقسمتی یہ کہنا مشکل ہے کہ سامراج کی جانب سے برصغیر سے چرائے گئے زیورات اور قیمتی اشیا اس خطے خصوصا پاکستان میں ہوتے تو سرکاری تحویل یا کسی میوزیم میں ہوتے تو محفوظ رہتے۔اداکارہ نے کہا کہ اپنے ورثے کو شاہانہ انداز میں ٹی وی پر دیکھنے کے بعد ہمیں سامراج پر تنقید کرنے اور انگلیاں اٹھانے کا ایک اور موقع مل گیا۔ لاہوری ہیرا برطانوی ملکہ کے ہار کے بجائے پاکستان میں ہوتا تو شاید اتنا محفوظ نہ ہوتا جتنا بیرون ملک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں