فیصل جاوید خان

کیا اب ٹی وی چینلز عوام کی آواز بنیں گے؟ فیصل جاوید

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ کیا اب کچھ ٹی وی چینلز عوام کی آواز بنیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ کیا وہ مائیک اور کیمرہ لیکر عوام سے پوچھیں گے کہ پیٹرول، ڈیزل، تیل، بجلی اور دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھنے پر انکا کیا حال ہے، کیا انہیں یہ مہنگائی قبول ہے؟ فیصل جاوید نے مزید کہا کہ عوام کی آواز بننے والے چینلز کو سلام پیش کرتے ہیں اور نہ بننے والوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں