یونس خان

کھیل کے دوسرے روز شان مسعود کا آؤٹ ہونا پاکستان ٹیم کے لیے بدقسمت رہا،یونس خان

منگوئی (عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہاہے کہ کھیل کے دوسرے روز شان مسعود کا آؤٹ ہونا پاکستان ٹیم کے لیے بدقسمت رہا،فہیم اشرف ایک آلراؤنڈر کا کردار ادا کر رہے ہیں، امید ہے فہیم اشرف عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فہیم اشرف ایک آلراؤنڈر کا کردار ادا کر رہے ہیں، امید ہے فہیم اشرف عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ فہیم اشرف کے کھیل میں بہتری آرہی ہے، وہ اچھے باؤلنگ آلراؤنڈر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ٹاپ آرڈر سے رنز نہیں ہو ئے تاہم انہوں نے کریز پر وقت ضرور گزارا، فہیم اشرف کیلئے اسٹیج تیار تھا، جب وہ کریز پر پہنچے تو پچاس اوورز ہو چکے تھے، ٹاپ آرڈر میں ایک اچھی پارٹنر شپ ہو جاتی تو ابھی صورتحال مختلف ہوتی۔ انہوںنے کہاکہ محمد رضوان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، محمد رضوان انگلینڈ میں بھی اچھا کھیلے، ان کی آج کی اننگز بالکل مختلف تھی۔ انہوںنے کہاکہ محمد رضوان ایک میچور اور سینئر پلیئر کے روپ میں نظر آ رہے ہیں، محمد رضوان اسی طرح کھیلتے رہے تو پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔ یونس خان نے کہاکہ کپتان کی اپنی کارکردگی بہت اہمیت رکھتی ہے، پرفارمنس اچھی ہو تو فیلڈ میں فیصلے بھی اچھے ہوتے ہیں، کھیل کے دوسرے روز شان مسعود کا آؤٹ ہونا پاکستان ٹیم کے لیے بدقسمت رہا، کھیل کے تیسرے روز ناٹ آؤٹ سیٹ بیٹسمین کھیل رہے ہوتے تو بہت فائدہ ہوتا، پارٹنر شپ لگنے سے دوسری ٹیم پر دباؤ ہوتا ہے۔یونس خان نے کہاکہ اگر اننگز میں سو رنز کی دو سے تین پارٹنر شپ ہو جائیں تو بہت فائدہ ہوجاتا ہے، نیوزی لینڈ کی اننگز میں بھی اسی طرح ہوا، انہوں نے ایک لمبی اور دو چھوٹی چھوٹی پارٹنر شپ لگائیں اور چارسو رنز بنالیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں