محکمہ زراعت

کھیراحیاتین و معدنی نمکیات کی کمی کو پوراکرنے کے لئے قدرت کا انمول تحفہ ہے ، محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کھیراحیاتین اور معدنی نمکیات کی کمی کو پوراکرنے کے لئے قدرت کا انمول تحفہ ہے کیونکہ ہر کھیرے میں 10ملی گرام کیلشیم‘ 25 ملی گرام فاسفو رس‘1.5ملی گرام فولاد اور 7ملی گرام وٹامن سی ہوتاہے جو انسان کے جسم کے مختلف اجزاء کو تندرست و توانا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھرمیں گھریلو سطح پر سبزیوں کی کاشت کی حوصلہ افزائی کے لئے کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت50روپے مالیت کے پیکٹ میں عوام کو موسم سرما کی جن 8سبزیوں کے 116گرام وزنی اعلیٰ معیار کے حامل بیج فراہم کئے جارہے ہیں ان میں کھیرے کا بیج بھی شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ گھریلو سطح پر لوگ کھیرا کاشت کرکے سپرے کے مضراثرات سے پاک کھیرا اور دیگرسبزیاں انتہائی ارزاں قیمت پر حاصل کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں