کپاس کے کھیتوں

کپاس کے کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کو ترجیحی بنیادوں پرتلف کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ، محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ کپاس کی بہتر پیداوار کے حصول اور فصل کو ملی بگ کے حملہ سے بچانے کے لئے پیسٹ سکاٹنگ کا عمل فوری طورپر شروع کردیاجائے اورکپاس کے کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کو ترجیحی بنیادوں پرتلف کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں نیز ملی بگ کے حملہ سے متاثرہ پودوں کو فوری طورپر جڑ سے اکھاڑ کر پولی تھین بیگ میں ڈالنے کی بجائے انہیں زمین میں دفن کردیاجائے تاکہ وہ مزید پودوں پر حملہ آورنہ ہو سکیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصوراحمدنوید امجدنے کاشتکارو ں کے نام پیغام میں بتایا کہ شعبہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کپاس کے کاشتکاروں کی مکمل رہنمائی کریں تاکہ ان کی فصلوں کو کیڑوں کے حملے سے بچاکر بہتر پیداوارکاحصول ممکن بنایاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار محکمانہ سفارشات کومدنظررکھتے ہوئے نائٹروجن، فاسفورس، پوٹاش کا استعمال کریں۔ انہوں نے کاشتکاروں کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ بوقت ضرورت ماہرین زراعت کو اپنے کھیتوں کا دورہ بھی کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں