کپاس

کپاس کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کے اقدامات جاری

راولپنڈی(عکس آن لائن)محکمہ زراعت پنجاب نے رواں برس کپاس کے زیر کاشت رقبہ میں قابل قدر اضافہ کے لیے محکمہ نے ٹھوس اقدامات شروع کردیئے ۔

زرعی ترجمان نے بتایاکہ جنوبی پنجاب میں کپاس کی پیداوار غیر منافع بخش ہونے کے باعث سال2020میں کپاس کی فصل کی کاشت پچاس لاکھ ایکڑ سے کم ہوکر35 لاکھ ایکڑ ہوگئی ۔اس ضمن میں محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی کاشت میں اضافہ کیلئے مستقبل منصوبہ بندی کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں ۔

انہوںنے بتایاکہ کپاس کے زیر کاشت رقبہ اور پیداوار میں اضافے کیلئے کاٹن بیلٹ کے اضلاع کیلئے جنوبی پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کاٹن کیلنڈر 2021 کی منظوری بھی دی ہے جبکہ محکمہ زراعت کے تمام متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کاٹن کیلنڈر کے مطابق اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ کپاس کی فصل کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پیداوار میں بھی اضافہ یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں