ویرات کوہلی

کوہلی پریس کانفرنس کے دوران صحافی پر برہم ہوگئے، کھری کھری سنا دیں

کرائسٹ چرچ(عکس آن لائن) بھارتی کپتان ویرات کوہلی پریس کانفرنس کے دوران صحافی پر برہم ہوگئے اور اسے کھری کھری سنا دیں۔میزبان کپتان کین ولیمسن کے آؤٹ ہونے پر ویرات کوہلی نے جارحانہ انداز میں اشارہ کیا تھا، جب اس بارے میں کیوی قائد سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں، تاہم جب ویرات کوہلی سے اس بارے میں ایک مقامی صحافی نے سوال کیا تو وہ غصے میں آگئے۔

انھوں نے کہا کہ پہلے خود جواب تلاش کرو، پھر مجھ سے سوال کرنا، میں ادھورے سوالوں کا جواب نہیں دیتا، اگر تنازع کھڑا کرنا چاہتے ہوتو یہ اس کے لیے مناسب جگہ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں