بائیڈن

کولوراڈو فائرنگ، صدر بائیڈن نے بڑی پابندی لگانے کا عندیہ دے دیا

واشنگٹن (عکس آن لائن) فائرنگ کے حالیہ واقعات کی روک تھام کیلیے امریکی صدر بائیڈن نے اسلحے کی خرید و فروخت پر ایگزیکٹیو حکم نامہ جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں فائرنگ کے واقعات دوبارہ رونما ہونا شروع ہوگئے، جس پر صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اسلحے کی خرید و فروخت سے متعلق قانون سازی کیلیے تیار ہیں۔صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ میرے اختیار میں جو کچھ ہوا وہ کروں گا، قوانین میں ترامین کیلیے ہاوس کو جلد بل بجھوائیں گے.

اور مجرمانہ پس منظر رکھنے والوں پر اسلحہ خریدنے کی پابندی عائد کریں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ حملہ کرنے والوں پر ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر بھی پابندی ہوگی، اب ایک منٹ بھی مزید اس حوالے سے انتظار نہیں کرنا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے، مستقبل میں زندگیوں کے بچانے کیلیے اقدامات کیے جائیں گے۔صدر جوبائیڈن نے مزید کہا کہ اٹلانٹا اور کولوراڈو واقعات پر وائٹ ہاوس پرچم آج بھی سرنگوں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں