عامر جمال

کوشش ہوتی ہے ٹیم کیلئے اپنا کردار ادا کروں، عامر جمال

اسلام آباد (عکس آن لائن)پشاور زلمی کے عامر جمال نے کہا ہے کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ جہاں موقع ہو، ٹیم کیلئے اپنا کردار ادا کروں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر جمال نے کہا کہ آسٹریلیا جیسی کنڈیشنز میں پرفارم کرکے مورال بلند ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد نے بہت اچھی بولنگ کی تھی، جب کھونے کو کچھ نہیں بچتا تو آپ کھل کر کھیلتے ہیں۔

عامر جمال نے کہا کہ یہی سوچا تھا کہ اپنا گیم کھیلوں، زیادہ سے زیادہ آوٹ ہی ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ہم اتنا سوئنگ اور اسپن کی توقع نہیں کررہے تھے، ہم پاور پلے اچھا نہیں کھیل پائے۔

عامر جمال نے کہا کہ اگر اسلام آباد بھی ٹاس جیتتا تو وہ بولنگ ہی کرتا، میں تقلید کی پرواہ نہیں کرتا، مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ میرے بارے میں کون کیا کہتا ہے۔

زلمی کے عامر جمال نے کہا کہ آل رائونڈر ہر میچ میں پچاس رنز یا پانچ آئوٹ نہیں کرتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں