عثمان بزدار

کورونا کی صورتحال بگڑ رہی ہے، ان حالات میں اجتماعات کرنا عوام سے دشمنی کے مترادف ہے’عثمان بزدار

سرگودھا(عکس آن لائن)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کی صورتحال بگڑ رہی ہے، ان حالات میں اجتماعات کرنا عوام سے دشمنی کے مترادف ہےـ

ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے اپوزیشن درعمل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی ہٹ دھرمی نے عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا ہے ـ چوروں کے اس ٹولے کے دلو ں میں عوام کیلئے رتی بھر بھی درد نہیں ـاپوزیشن عناصر نے ثابت کیا ہے کہ ان کی سیاست کسی اصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں ـعثمان بزدار نے کہا کہ لسوں کی وجہ سے کورونا کے پھیلاؤ میں بے پناہ ا ضافہ ہوا ہے۔

اپوزیشن کا غیر ذمہ دارانہ رویہ مایوس کن ہےـپی ڈی ایم کے عاقبت نااندیش عناصر نے پہلے کرپشن کا وائرس پھیلایا اور اب یہ کورونا وائرس پھیلانے کے ذمہ دار ہیں ـانہوں نے کہا کہ قوم اس ٹولے کے منفی بیانیہ کو رد کرچکے ہیں ـپی ڈی ایم کی انتشار کی سیاست دفن ہوچکی ہےـ

اپنا تبصرہ بھیجیں