سیاسی جماعتیں

کورونا کی دوسری لہر، سیاسی جماعتیں 3 ماہ کیلئے جلسے جلوس ملتوی کر دیں،فواد چودھری

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر سیاسی جماعتیں 3 ماہ کیلئے جلسے جلوس ملتوی کر دیں،

میں سمجھتا ہوں سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر این سی اوسی نے نئے ایس او پیز جاری کئے ہیں،

نئے ایس او پیز میں شادیوں اور دیگر تقریبات کو محدود کرنے کا کہا گیا ہے، اپوزیشن بھی تحریک اگلے سال تک ملتوی کر دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں