کورونا کیسز

کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،اگر ایس او پیز پہ عمل در آمد نہ کیا گیا تو پابندیاں مزید سخت کرنا ہونگی، اسد عمر کا انتباہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اسد عمرنے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،اگر ایس او پیز پہ عمل در آمد نہ کیا گیا تو پابندیاں مزید سخت کرنا ہونگی۔

جمعرات کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ تشویشناک مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ اگر ایس او پیز پہ عمل در آمد نہ کیا گیا تو پابندیاں مزید سخت کرنا ہونگی۔انہوںنے کہاکہ تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ احتیاط کریں،نیا اسٹرین تیزی سی پھیلتا ہے اور زیادہ مہلک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں