عالمی ادارہ صحت

کورونا ویکسین،عالمی ادارہ صحت نے لاکھوں نسخوں کی جلد دستیابی کی امید ظاہر کردی

نیویارک(عکس آن لائن)عالمی ادارہ صحت نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس سال کے اختتام تک کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کے لاکھوں نسخے تیار ہو سکیں گے،

اور یہ ایسے مریضوں کو دیے جائیں گے جن کی حالت بہت تشویشناک ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ابھی تک اس وائرس کے خلاف کوئی ویکسین دریافت نہیں ہوئی تاہم عالمی ادارہ صحت کی چیف سائنسدان سومیا سوامناتھن نے کہاکہ اس وقت ماہرین اس ویکسین کی تیاری کے حوالے سے 200 سے زائد امکانات پر کام کر رہے ہیں۔

ان کے مطابق تقریباً دس ایسی ویکسین ہیں جن کا کورونا وائرس کے مریضوں پر ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پرامید ہوں، مجھے اس حوالے سے مکمل اعتقاد ہے کہ یہ ویکسین سامنے آئے گی۔خیال رہے کہ ویکسین کی تیاری ایک مشکل مرحلہ ہے۔

یہ بہت سی غیر یقینی صورتحال کے بعد سامنے آتی ہے۔ تاہم اچھی بات ہے یہ کہ ہمارے پاس بہت سی ویکسین موجود ہیں اور ایسے پلیٹ فارمز بھی ہیں کہ اگر پہلا یا دوسرا تجربہ ناکام بھی ہو گیا تو ہمیں حوصلہ نہیں ہارنا چائیے،

ہمیں کوششں ترک نہیں کرنی چائیں۔عالمی ادارہ صحت کی سائنسی ٹیم کی سربراہ کا کہنا تھاکہ اگر ہماری قسمت اچھی ہوئی تو اس سال کے اختتام تک ایک یا دو کامیاب سائنسدان ویکسین کے ساتھ سامنے آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں