ترجمان دفتر خارجہ

کورونا وبا میں ریلیف اور عوام کے تحفظ کی کوششوں میں پاکستان امریکی مدد کو سراہتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کورونا میں امریکی حمایت سے متعلق سوالات پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی مدد کو سراہتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ امریکہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی ضروری اشیائ میں 6 لاکھ 85 ہزار ‘کے۔95’ ماسک، 50 ہزار حفاظتی عینکیں، 25 ہزار تشخیصی کٹس، ایک ہزار ‘آکسی پلس’ شامل ہیں۔

اس سے قبل امریکی حکومت نے کورونا وبا سے متاثرہ مریضوں کے لئے 200 وینٹی لیٹرز (مصنوعی تنفس کی مشینیں) پاکستان کو فراہم کی تھیں۔ بروقت فراہم کی جانے والی یہ مسلسل امداد اس جذبے کا مظہر ہے کہ امریکہ نے کورونا وبا میں عوام کے ریلیف اور انہیں اس مرض سے بچانے کی پاکستان کی کوششوں میں معاونت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں