کورونا

کورونا وائرس کے23 نئے کیس رپورٹ ، 13مریضوں کی حالت نازک

اسلام آباد (عکس آن لائن) قومی ادارہ صحت ( این اٰئی ایچ)نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے23کیس رپورٹ ہوئے جن میں 13مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔بدھ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران4ہزار327کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے23 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.53 فیصد رہی۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ13 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں سے اسلام آباد میں 374 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے04 ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح1.07فیصد رہی ، اسی طرح گجرات میں222ٹیسٹوں میں سیایک ٹیسٹ مثبت آیا، وہاں پر شرح 0.45فیصد رہی جبکہ لاہور میں855 ٹیسٹوں میں سے10ٹیسٹ مثبت ا ئے اوروہاں پر مثبت کیسز کی شرح1.17 فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں